مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عرب ليگ نے ايک بار پھر فلسطيني رہنما ياسرعرفات کے مبينہ قتل کي تحقيقات کيلئے عالمي کميشن کے قيام مطالبہ کیا ہے. عرب ليگ کے نائب سيکريٹري جنرل احمد الصبيح نے کہا ہے کہ عرب ليگ کے خصوصي اجلاس ميں 2004ء ميں فلسطيني رہنما ياسر عرفات کے مبينہ قتل کے محرکات پر بحث کي جائے گي. انہوں نے کہا کہ اجلاس کے شرکاء قتل کي تحقيقات کيلئے غير جانبدار عالمي کميشن قائم اور شفاف تحقيقات کرنے کا مطالبہ کريں گے. سوئس سائنسدان نے انکشاف کيا تھا کہ ابتدائي تحقيقات کے مطابق سابق فلسطيني رہنما ياسر عرفات کو تابکار مواد پلونيم کے ذريعہ قتل کيا گيا ہے اور یاسر عرفات کے قتل میں اسرائيل ملوث ہے.
عرب لیگ
عرب ليگ کا ياسرعرفات کی ہلاکت کي تحقيقات کيلئے عالمي کميشن کے قيام کا مطالبہ
مہر نیوز/ 18جولائی /2012ء:عرب ليگ نے ايک بار پھر فلسطيني رہنما ياسرعرفات کے مبينہ قتل کي تحقيقات کيلئے عالمي کميشن کے قيام مطالبہ کیا ہے.
News ID 1653554
آپ کا تبصرہ